کورونا وائرس کی دوسری لہر، فضائی سفر کرنیوالوں پر پھر پابندی لگا دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)عالمگیر وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر کے باعث اندرونِ ملک تمام پروازوں میں کھانے اور مشروبات پر پابندی عائد کردی گئی۔اس حوالے سے ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ سول ایوی ایشن (سی اے اے) نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے سمیت تمام نجی ایئرلائنز اور

چارٹرڈ پروازوں میں اس پابندی پر عمل درآمد کیا جائے گا،تمام ایئرپورٹس منیجر اور اے ایس ایف اس فیصلے پر عملدرآمد کروائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close