حکومت کو جنوری سے آگے نہیں جانے دیں گے، اپوزیشن کے اعلان نے حکومتی صفوں میں ہلچل مچا دی

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ حکومت کو جنوری سے آگے نہیں جانے دیں گے۔ ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ جمہوری نظام میں حکومت کا کردار نظر آنا چاہیے، حکومت جلسوں کے حوالے سے صرف اپوزیشن پر دباؤ ڈال رہی ہے۔پی پی رہنما نے کہا کہ گزشتہ دنوں لاہور

میں بہت بڑا جنازہ تھا کیا حکومت نے کوئی اعلان کیا حکومتی ارکان اپوزیشن سے کس لہجے میں مخاطب ہوتے ہیں۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن گاڑی کے دوپہیے نہیں، قانون کی کمزوری کی بات ہوتی ہے، بتایا جائے کون مضبوط کرے گا،حکومت ڈرائیونگ فورس ہے کہ ذمہ داری حکومت کی ہی ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم اور وزرا کا رویہ تلخ اور اسپیکر کا اچھا ہوتا ہے یہ حکومت کا طریقہ ہے، حکومتی کمیٹیوں میں نہ جانے کی وجہ حکومت کو گھر بھیجنا ہے۔پیپلز پارٹی رہنما نے کہا کہ اسپیکر خود جانب داری کا مظاہرہ کرتے ہیں، ان کے اجلاسوں میں غیر منتخب ارکان ہوتے ہیں، پشاور جلسے میں پابندی نہیں لگائی گئی لیکن راستے روکے گئے۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان خود بغیر ماسک کے عوام سے مخاطب ہوتے ہیں، ہم حکومت کو گھر بھیجنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے، بہنوں، بیٹیوں سے متعلق غیر مناسب الفاظ کا استعمال نہیں کیا جاناچاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close