اسلام آباد(آئی این پی)اسلام آباد میں اسٹریٹ لائٹس کے بلوں کی ادائیگی میں ماہانہ کروڑوں روپے کے گھپلے کا وزیراعظم نے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیدیا۔رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تقریبا 40 ہزار اسٹریٹ لائٹس لگی ہیں جن میں سے فقط 5 سے 10 فیصد اسٹریٹ لائٹس ہی رات کے اوقات
میں روشن ہوتی تھیں جب کہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی) کی جانب سے اسٹریٹ لائٹس کی مد میں ہر ماہ تقریبا 10 کروڑ روپے کا بل جمع کرانیکا دعوی کیا جاتا تھا۔ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ دنوں معاملے کا نوٹس لیکر انکوائری کروائی تو پتہ چلا کہ شہر کی بیشتر اسٹریٹ لائٹس کے میٹر ہی نہیں لگے ہوئے، وزیراعظم نے فوری طور پر اسٹریٹ لائٹس فعال کرنیکا حکم دیا، جس کے بعد اب 35 فیصد اسٹریٹ لائٹس کام کررہی ہیں۔ وزیراعظم نے باقی رہ جانے والی اسٹریٹ لائٹس 2 ماہ میں فعال کرنیکا حکم دے دیا ہے،ساتھ ہی اسٹریٹ لائٹس کی مد میں 10کروڑ روپے ماہانہ بل جمع کرانے کی انکوائری کا بھی حکم دیا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں