مریم نواز نے ایک دن بھی جیل کا کھانا نہیں کھایا، اس خاتون کا کھانا ہمیشہ گھر سے آتا تھا، یا تو چوہا گھر کا تھا یا پھر جھوٹ بول رہی ہیں، شہزاد اکبرکا جوابی وار

اسلام آباد(آئی این پی )وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب وداخلہ وزیر مملکت شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ مریم نواز نے ایک دن بھی جیل کا کھانا نہیں کھایا،اس خاتون کا کھانا ہمیشہ گھر سے آتا تھا،یا تو چوہا گھر کا تھا یا خاندانی روایت کے مطابق پھر جھوٹ بول رہی ہیں۔جمعرات کو مریم نواز کے بیان پر ردِعمل میں وزیراعظم

کے مشیر شہزاد اکبر نے کہا کہ یہ ریکارڈ کی بات ہے کہ اس خاتون نے ایک دن بھی جیل کا کھانا نہیں کھایا،ان خاتون کا کھانا ہمیشہ گھر سے آتا تھا،یا تو چوہا گھر کا تھا یا خاندانی روایت کے مطابق پھر جھوٹ بول رہی ہیں۔شہزاد اکبر نے کہا کہ ویسے شریف چوہے لگتے ہیں جو کھانا چھوڑ دیتے تھے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close