کراچی(آئی این پی)سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاوربھٹوکی منگنی کی تقریب آج جمعہ کو ہوگی،چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوکورونا کے باعث بہن کی منگنی کی تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔تفصیلات کے مطابق بختاوربھٹوکی منگنی کی تقریب (آج)جمعہ کو بلاول ہائوس میں ہوگی لیکن کورونا وبا کے
باعث بلاول ہائوس میں تقریب کی سرگرمیاں ماند پڑنے لگیں کیونکہ بلاول بھٹو کورونا کے باعث بہن کی منگنی کی تقریب میں شرکت نہیں کرسکیں گے، وہ گھر کے مخصوص حصے میں قرنطینہ میں ہیں۔دوسری جانب سابق صدر آصف زرداری نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں اور منگنی کی تقریب میں کچھ دیر کے لیے شرکت کریں گے جب کہ بلاول ہائوس کے اسٹاف کے تین ارکان میں بھی کرونا وائرس مثبت آیا ہے۔ذرائع کے مطابق منگنی کی تقریب میں صرف مخصوص لوگ شرکت کریں گے اور دونوں خاندانوں کے افراد شریک ہوں گے۔واضح رہے کہ بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کے دعوت نامے پرمہمانوں کو کورونا احتیاطی تدابیراختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے اور تمام مہمانوں کو تقریب میں شرکت سے 24 گھنٹے قبل کورونا کے منفی ٹیسٹ کی اسکین کاپی بھی بلاول ہاس کو فراہم کرنے کا کہا گیا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں