وزیراعظم عمران خان اور چوہدری برادران کی ملاقات، چوہدری شجاعت نے کیا شکوہ کیا کہ وزیراعظم نے قہقہہ لگادیا؟دلچسپ تفصیلات

لاہور(پی این آئی)وزیراعظم عمران خان اور چوہدری برادران کی گزشتہ روز ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔چوہدری شجاعت نے کہا کہ آپ کی پہلی شادی پر آنا چاہتا تھا لیکن کارڈ نہیں بھیجا،وزیراعظم نےزوردار قہقہہ لگایا۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم اور چوہدری شجاعت کے درمیان

ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم نے کہا کہ چوہدری صاحب آپ کی صحت کے لیے دعا گو ہوں، آپ مجھے بھی پرویز الٰہی کی طرح سمجھیں۔اس موقع پر چوہدری شجاعت نے کہا کہ لگتا ہے دائیں بائیں کے لوگ آپ تک صحیح بات نہیں پہنچاتے، آپ پرویز الٰہی سے براہ راست بات کرلیا کریں جس پر وزیراعظم نے کہا کہ چوہدری صاحب فکر نہ کریں مل جل کر کام کریں گے۔ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت نے کہا کہ آپ گھر پر آئے ہمارا کوئی گلہ شکوہ نہیں، ہم آپ کے ساتھ ہیں، تحریک انصاف کے ساتھ مل کر الیکشن لڑا، 5 سال آپ کے ساتھ ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم اور چوہدری برادران کے درمیان ملاقات میں مونس الٰہی کی وزارت کی بات نہیں ہوئی۔چوہدری شجاعت نے کہا کہ آپ کی پہلی شادی پر آنا چاہتا تھا لیکن کارڈ نہیں بھیجا، وزیراعظم کی پہلی شادی کی بات پر عمران خان اور پرویز الٰہی نے زور دار قہقہہ لگایا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چوہدری صاحب آپ کو اتنی پرانی بات یاد ہے، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ باتیں اچھی طرح یاد رکھتا ہوں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم اور چوہدری برادران کے درمیان اس ملاقات کے بعد غلط فہمیاں دور ہوگئی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں