نوازشریف کو میں نے ہی وطن واپس آنے سے منع کیا ، مریم نواز نے اعتراف کر لیا

لاہور(آئی این پی) مسلم لیگ(ن)کی نائب صدر مریم نواز نے انکشا ف کیاہے کہ انہو ں نے ہی اپنے والد اور سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کو برطانیہ سے وطن واپس آنے سے منع کیا ، شہبازشریف اور حمزہ نواز شریف سے وفاداری کی وجہ سے قید کاٹ رہے ہیں ، جس طرح ملک کے حالات ہوچکے ہیں اس میں حکومت

کا جانا بنتا ہے، جیل میں مجھے چوہوں کا بچا ہوا کھانا کھلایا جاتا تھا، مجھے تھرائیڈ کا مسئلہ تھا جہاں مجھے ادویات بھی صحیح نہیں دی جاتی تھیں، میں جیل میں فنگس زدہ ادویات کھانے پر مجبور تھی ،میرا تجزیہ ہے حالات بہت خراب ہیں، حکومت مزید نہیں چل سکتی،آج حکومت اسرائیل کی بات کررہی ہے، کشمیر کا مقدمہ آپ ہار چکے ہیں۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ، عمران خان نے اپنے سلیکٹرز کی مٹی بھی پلید کردی ہے۔لیگی رہنما نے بتایا کہ جب میں جیل بھی تھی تو مجھے چوہوں کا بچا ہوا کھانا کھلایا جاتا تھا، مجھے تھرائیڈ کا مسئلہ تھا جہاں مجھے ادویات بھی صحیح نہیں دی جاتی تھیں، میں جیل میں فنگس زدہ ادویات کھانے پر مجبور تھی، نوازشریف کو میں نے ہی وطن واپس آنے سے منع کیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close