اسلام آباد(آئی این پی) حکومت نے موسم سرما میں گھریلو اور صنعتی شعبے کیلئے گیس لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرولیم ڈویژن کو ہدایت کی کہ بلاتعطل گیس کی فراہمی ممکن بنائی جائے۔جمعرات کووزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس ہوا جس کا اعلامیہ جاری
کردیا گیا۔ کمیٹی نے پیٹرولیم ڈویژن کو ہدایت دی کہ گھریلو اور صنعتی شعبے کو بلاتعطل گیس کی فراہمی ممکن بنائی جائے۔پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے موسم سرما میں گیس کی لوڈ منیجمنٹ پر غور کیا گیا اور سیزن کیلئے اضافی گیس کے حصول کا معاملہ بھی پیش کیا، پیٹرولیم ڈویژن نے آر ایل این جی کے استعمال کا پلان بھی پیش کیا۔ کمیٹی نے پیٹرولیم ڈویژن سے گھریلو آلات کیلئے توانائی ایفیشنسی پروگرام طلب کرلیا،جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گھریلو اور برآمدی صنعت کیلئے موسم سرما میں گیس کی لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی۔ بعد ازاں کمیٹی نے کی پیٹرولیم ڈویژن کو ہدایت دی کہ گھریلو اور صنعتی شعبے کو بلاتعطل گیس کی فراہمی ممکن بنائی جائے اور کمیٹی نے کمپریسر کے ذریعے گیس چوری روکنے کی بھی ہدایت دی۔ کمیٹی نے آئی پی پیز سے ہونے والے معاہدوں کی توثیق کی منظوری دیدی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں