عمران خان پاکستان کو مدینہ منورہ کی طرز کی ریاست اسی وقت بنا سکتے ہیں جب قوم بھی اسی راستہ پر چلے، اسرائیل کے معاملہ پر وزیراعظم کے واضح اعلان کے بعد ۔۔۔۔۔ طاہر اشرفی نے پوری بات بتا دی

لاہور( این این آئی)نظریہ پاکستان کا تحفظ ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے ، نظریہ پاکستان ہمیں پاکستان کو مدینہ منورہ کی طرز کی ریاست بنانے کا حکم دیتا ہے، پاک فوج اور ملک کی سلامتی کے اداروں کے خلاف بیانیہ کو پاکستان کی عوام مسترد کر چکی ہے ، متحدہ عرب امارات ہمارا برادر اسلامی ملک ہے ویزوں کا معاملہ

جلد ہو جائے گا،۔ کشمیر اور فلسطین امت مسلمہ کے مسائل ہیں ، کشمیر اور فلسطین سے غداری نہیں کی جا سکتی ، بعض قوتیں مسلم ممالک کی عوام اور حکومتوں کے درمیان تصادم کیلئے افواہیں اڑا رہی ہیں، اسرائیل کے معاملہ پر وزیراعظم کے واضح اعلان کے بعد حزب اختلاف کے بعض رہنما افراتفری پھیلانے کیلئے بیان بازی کر رہے ہیں جس میں ان کو ناکامی ہو گی، پاکستان میں رہنے والے غیر مسلم ہمیں بہت عزیز ہیں ، پاکستان کے آئین نے مسلمانوں اور غیر مسلموں کے حقوق کا تعین کر رکھا ہے،یورپی ممالک ، امریکہ اور برطانیہ اسلامک فوبیا اور توہین رسالت ؐ جیسے معاملات کو ختم کروانے کی کوشش کریں، پاکستان اپنے مسائل خود حل کرے گا،ہندوستان ، اسلامی ، یورپی ممالک ، امریکہ اور برطانیہ میں دہشت گردی کرنے والے گروہوں اور جماعتوں کا سرپرست بن چکا ہے ، عالمی اور اسلامی دنیا کو ہندوستان کے عالمی دہشت گرد تنظیموں سے تعلقات پر ایکشن لینا چاہیے ۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین پاکستان علما کونسل و نمائندہ خصوصی وزیر اعظم برائے مذہبی ہم آہنگی و مشرق وسطی حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے نظریہ پاکستان ٹرسٹ میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کو مدینہ منورہ کی طرز کی ریاست اسی وقت بنا سکتے ہیں جب قوم بھی اسی راستہ پر چلے ۔ ستر سال کے مسائل کو حل کرنے میں وقت لگے گا ۔ پاکستان کو کمزور کرنے کیلئے پاکستان کے عرب اسلامی ممالک سے تعلقات کی خرابی کی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں ۔ مشرق وسطی میں رہنے والے پاکستانیوں سے گذارش ہے کہ وہ میزبان ممالک کے قوانین کا احترام کریں ۔ متحدہ عرب امارات ہمارا برادر اسلامی ملک ہے ، ویزوں کا مسئلہ جلد حل ہو جائے گا۔ افغانستان کے صدر نے وزیر اعظم پاکستان کے کہنے پر سینکڑوں پاکستانی قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے جس پر ہم ان کی شکرگذار ہیں ۔ اسی طرح معمولی جرائم میں قید پاکستانی جلد سعودی عرب اور دیگر اسلامی ممالک سے بھی رہا ہو جائیں گے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close