بختاور بھٹو کی منگنی کی جعلی ویڈیو کس نے شیئر کی؟ وکیل کا نام سامنے آ گیا، جعلی ویڈیوشیئرکرنے پربختاوربھٹوزرداری برہم ہو گئیں

کراچی(این این آئی)وزیراعظم بینظیربھٹو اورشریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری کی صاحبزادی بختاوربھٹو نے اپنی منگنی سے قبل ہی جھوٹی ویڈیوشیئرکیے جانے پربرہمی کا اظہارکیا ہے۔بختاوربھٹو زرداری کی منگنی کی خبر14 نومبرکو سامنے آئی تھی جس کا دعوت نامہ بھی میڈیا پرزیرگردش رہا،منگنی

کی تقریب جمعہ کے روزبلاول ہائوس کراچی میں ہوگی۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں بختاوربھٹو نے مقررہ تاریخ سے قبل ہی جھوٹی ویڈیو شیئر کیے جانے پر واضح کیا کہ نہ تو یہ ویڈیوز ان کی ہیں اور نہ ان کا اس سے کوئی لینا دیناہے۔یہ ویڈیو انیس جیلانی نامی ایک وکیل کی جانب سے شیئرکی گئی تھی جس کا لنک شیئرکرتے ہوئے بختاور نے لکھا ارڈ پرمنگنی کی تاریخ 27 نومبر واضح طور پر درج ہے لیکن اگر پڑھنا نہیں آتا تو کم ازکم یہ تو دیکھ لیں کہ ان ویڈیوز میں بختاور یا ان کی فیملی کہیں بھی نہیں ہے۔بختاور کی ٹویٹ کے بعد انیس جیلانی نے کمنٹ سیکشن میں معذرت کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے وہ ویڈیو ڈیلیٹ کردی ہے۔انیس جیلانی نے لکھا میرا مقصد آپ کی بدنامی نہیں تھا۔ پلیز اپنی منگنی سے لطف اندوز ہوں، آپ کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات ۔سال1990 میں جنم لینے والی بختاور بھٹوزرداری، بینظیر بھٹو اور آصف زرداری کے 3 بچوں میں سے دوسرے نمبر پرہیں، چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری ان سے 2 سال بڑے ہیں جبکہ فروری 1993 میں پیدا ہونے والی آصفہ سب سے چھوٹی ہیں۔یونیورسٹی آف ایڈنبرگ سے انگلش میں ماسٹرز آنرز کی ڈگریحاصل کرنے والی بختاورتعلیم کے فروغ کیلئے زیبسٹ یونیورسٹی کے ساتھ کام کررہی ہیں۔ کرونا وائرس کی وبا کے باعث کارڈ پرمنگنی میں مدعو کیے جانے والے مہمانوں کیلئے ہدایات بھی درج ہیں جن کے مطابق سماجی فاصلے کا خاص خیال رکھا جائے گا۔ مہمانوں کو تقریب سے پہلے کرونا ٹیسٹ کروانا پڑے گا جو منفی آنے کی صورت میں کاپی بذریعہ ای میل ارسال کرنی ہوگی ، اس کے بعد ہی تقریب میں شمولیت کی اجازت دی جائے گی۔ایک اہم ہدایت یہ ہے کہ مہمانوں کوموبائل فون لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close