سرگودھا(این این آئی)سرگودھا میں سوئی گیس کی بندش کے خلاف صارفین سراپا احتجاج بن گئے جنہوں نے سروے عملہ کے گاڑی سمیت گھیراؤ کے آگے روز روڈ بلاک احتجاج کر کے سڑک پر ٹریفک جام کر دی اور مطالبہ کیا کہ سوئی گیس کو فل الفور بحال کیا جائے۔زرائع کے مطابق سرگودھا شہر میں مقام حیات،آسی
کالونی،استقلال آباد کالونی،سمیت متعدد علاقوں میں ایک عرصہ سے سوئی گیس گھریلو صارفین کی دن بھر سوئی گیس بندش کا سلسلہ جاری ہے۔ جن کے متعدد بار رجوع اور شکایات کے باوجود صورتحال جوں کی توں جاری تھی کہ آسی کالونی سروے کے دوران علاقہ کے مرد و خواتین نے عملہ کا گاڑی سمیت گھیراؤ کئے رکھا جنہیں پولیس نے موقع پر واگزار کروایا اور یقین دلایا کہ سوئی گیس بحال کی جا رہی جس پر عمل درآمد نہ ہونے پر آسی کالونی استقلال آباد کالونی نے سلانوالی روڈ پر روڈ بلاک احتجاج کرتے ہوئے ٹریفک جام کر دی اور مطالبہ کیا کہ سوئی گیس سپلائی بحال کی جائے ورنہ وہ دفتر کا گھیراؤ کر کے افسران کا محاسبہ کرنے پر مجبور ہونگے ۔مظاہرین نے موقع پر بتایا کہ مقام حیات اور سلانوالی روڈ آسی کالونی استقلال اباد سمیت متعدد علاقوں میں سوئی گیس بندش کا سلسلہ کی ماہ سے جاری ہے اور لوگ ایل پی جی سلنڈر کی مہنگی گیس استعمال کرنے پر مجبور ہیں اس صورتحال سے تنگ آکربچوں اور خواتین کے ساتھ احتجاج پر نکلے ہیں۔ مظاہرین نے سوئی گیس کی بندش کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے سلانوالی روڈ پر روڈ بلاک کر کے ٹریفک کا پہیہ جام کئے رکھا جس پر شرکاءکیخلاف تھانہ فیکٹری ایریا میں مقدمہ کے اندراج کا تاثر دیتے ہوئے شرکاءکو منتشر کر دیا گیا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں