حکمرانوں سے جو ہوسکتا کر لیں ملتان میں جلسہ ہر حال میں ہو گا، ن لیگی لیڈر نے اعلان کر دیا

لاہور(این این آئی )مسلم لیگ(ن) پنجاب کے صدر راناثنا اللہ نے موسی گیلانی اور سیاسی کارکنوں کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نیازی بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکے ہیں،پیپلزپارٹی کے کارکنوں کی گرفتاری بزدلانہ حرکت ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جلسہ گاہ کا دورہ کرنے پر کھلے تالوں کو توڑنے

کی ایف آئی آر کاٹی گئی ،عمران خان سے جو ہوسکتا کرلے ،ملتان میں جلسہ ہر حال میں ہوگااور مسلم لیگ (ن) اس میں بھرپور شرکت کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم لفظ سلیکٹڈ وزیراعظم کے لئے خوف کی علامت بن چکا ہے ،دھرنے کی پیداوار جماعت پی ڈی ایم کے جلسوں سے گھبرارہی ہے ۔موسی گیلانی سمیت تمام پیپلزپارٹی کے کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close