بلاول ہائوس میں طویل عرصے بعد خوشیوں کا سماں، بختاور بھٹو کی منگنی انتہائی محدود ہو گئی وزراء، مشیران، ایم پی ایز اور ایم این ایز بھی مدعو نہیں کیے گئے، کل کتنے مہمان شریک ہوں گے؟

کراچی (این این آئی) بلاول ہائوس میں طویل عرصے بعد خوشیوں کا سماں، بختاور بھٹو کی منگنی انتہائی محدود ہوگی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بہن اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بڑی بیٹی بختاور بھٹو کی منگنی تقریب میں صرف 50سے 80مہمان شریک ہونگے۔ بختاور کی منگنی میں

وزرا اور مشیران بھی شریک نہیں ہونگے۔ ایم پی ایز اور ایم این ایز کو بھی منگنی دعوت میں مدعو نہیں کیا گیا ہے۔ منگنی کی تقریب میں خاندان کے افراد ، اور چند قریبی شریک ہونگے۔ بختاور اور آصفہ بھٹو زرداری نے اپنی چند قریبی سہیلیوں کو دعوت میں مدعو کیا ہے۔تقریب میں دولہے کے مہمان بھی محدود تعداد میں شرکت کرینگے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close