بڑے شہر میں کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ابتک کتنے لاکھ روپے کے جرمانے ہو گئے؟

کراچی (این این آئی) کمشنر کراچی کے اعلامئے کے مطابق کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ابتک باسٹھ لاکھ بہتر ہزار آٹھ سو روپئے جرمانے کئے جاچکے ہیں۔اعلامئے کے مطابق 227 میرج لانز کو وارنگ۔13 کو آٹھ لاکھ پینسٹھ ہزار جرمانے۔جبکہ 30 میرجبلانز کو سیل کیا گیا۔۔ 1191 ریسٹورنٹس کو وارننگ۔ 72 کو

انیس لاکھ باسٹھ ہزار جرمانے جبکہ 367 ریسٹورنٹس کو سیل کیا گیا۔۔88 تعلیمی اداروں کو وارنگ جرمانے نہیں کئے گِے جبکہ 11 تعلیمی اداروں کو سیل کیا گیا۔۔اعلامئے کے مطابق 455 دکانوں اور دیگر کاروبار کرنے والے افراد کو تنبیہ کی گئی 72 کاروباری افراد پر تینتیس لاکھ تینتیس ہزار پانچ سو روپئے کے جرمانے عائد کئے گئے۔جبکہ 293 کو سیل کیا گیا۔417 ماسک نہ پہننے والوں پر کو وارنگ دے کر مہلت دی گئی 178 افراد سے مجموعی طور پر ایک لاکھ بارہ ہزار تین سو روپئے کے جرمانے وصول کئے گئے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close