نواز شریف، شہباز شریف کی والدہ کی نماز جنازہ کب اور کہاں ادا کی جائے گی؟

لاہور(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ ماجدہ بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ 28 نومبربروز ہفتہ ادا کی جائے گی۔ نماز جنازہ شریف میڈیکل سٹی رائیونڈ میں ظہر کی نماز کے بعد ادا کی جائے گی مرحومہ بیگم شمیم اختر کے ایصال ثواب کے

لیے رسم قل 29 نومبر بروز اتوار ہوگی۔ ر سم قل میں صرف شریف خاندان کے افراد ہی شریک ہوں گے۔ قائد محمد نواز شریف اور شہباز شریف کی عوام اور کارکنان سے اپیل ہے کہ اپنے اپنے علاقوں میں رسم قل کے دن ان کی والدہ ماجدہ اور سب مسلمان مرحومہ کے لیے فاتحہ خوانی کریں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں