سپیکر قومی اسمبلی کے خلاف عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کون کرے گا؟ اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا فیصلہ ہو چکا، بڑے ن لیگی لیڈر کے انکشافات

اسلام آباد(آئی این پی)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیرخارجہ و دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ پی ڈی ایم کرے گی ، پی ڈی ایم کے 13نکات پر ہمارا سارا پروگرام انحصار کرتا ہے ، آج کی تاریخ تک ہمارا یہ فیصلہ ہے کہ اسلام آباد کی جانب

لانگ مارچ ہوگا،ہم تحریک میں تیزی بھی لا سکتے ہیں ، پی ڈی ایم کے نکات پر عمل ہوا تو مذاکرات ہوسکتے ہیں،جلسے ہوں گے چاہے ہم پر کیس بھی کردیں۔بدھ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیرخارجہ و دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ہمارے لئے قومی اسمبلی کا فورم غیر فعال ہے ، اس لئے اجلاس کا بائیکاٹ کیا گیا، چاہتے ہیں کہ کورونا کے مسئلے پر حکومت اور اپوزیشن متحد ہو، اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ پی ڈی ایم کرے گی ، حکومت طلباء کے امتحانات ملتوی نہیں کر رہی ، ہمارے جلسے منسوخ کررہی ہے ،ہمارے جلسے منسوخ کرنے کی باتیں کی جا رہی ہیں ، جلسے ہوں گے چاہے ہم پر کیس بھی کردیں ۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے 13نکات پر ہمارا سارا پروگرام انحصار کرتا ہے ، آج کی تاریخ تک ہمارا یہ فیصلہ ہے کہ اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ ہوگا،ہم تحریک میں تیزی بھی لا سکتے ہیں ، پی ڈی ایم کے نکات پر عمل ہوا تو مذاکرات ہوسکتے ہیں ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں