کراچی (آئی این پی )پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ روز کورونا ٹیسٹ کرایا ہے جس کی رپورٹ ابھی تک نہیں آئی، جمعے کو ان کی بہن کی منگنی ہے اور شرکت کیلئے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی بڑی بیٹی بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کی تقریب جمعہ کی
شام بلاول ہائوس کراچی میں ہوگی۔ تقریب میں شریک مہمانوں سمیت بلاول ہاس میں تعینات عملے کو کرونا ٹیسٹ لازمی کرانا ہوگا۔ اس سلسلے میں محمود چوہدری کے خاندان کے افراد جمعرات کو کراچی پہنچیں گے۔ منگنی کی تقریب بلاول ہائوس کے اوپن ایریا میں ہو گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کیٹرنگ کمیٹی کے تعینات اسٹاف کو بھی کرونا ٹیسٹ لازمی کرانا ہوگا جبکہ سجاوٹ کرنے والے عملے کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تمام کام آج رات تک مکمل کر لیں۔ذرائع کے مطابق تقریب کے تمام انتظامات سے سابق صدر آصف علی زرداری مکمل آ گہی رکھے ہوئے ہیں اور تمام مہمانوں کو کرونا کی صورتحال کے پیش نظر مکمل ایس او پیز پر مکمل عمل کرنا ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول ہاس میں تعینات عملے کے تمام ارکان کے کرونا ٹیسٹ کے لیے سیمپل لے لیے گئے ہیں۔ ۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں