پی ٹی آئی حکومت کو لاحق فوری خطرات دور ہو گئے، وزیراعظم کی چوہدری برادران سے ملاقات، تمام گلے شکوے تحفظات دور

لاہور(آئی این پی)وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں حکومتی اتحادی جماعت ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی اور ان عیادت کی۔وزیراعظم نے چوہدری برادران سے علیحدگی میں بھی 20 منٹ طویل ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں اہم بریک تھرو ہوا ہے اور نہ صرف یہ کہ فریقین کے

درمیان برف پگھل گئی ہے بلکہ مسلم لیگ ق کے تمام تحفظات اور گلے شکوے بھی دور ہوگئے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار اور معاون خصوصی شہبازگل کے ہمراہ چوہدری برداران کی رہائش گاہ پہنچے۔چوہدری پرویز الہی ، مونس الہی ،حسین الہی ،شافع حسین، رافع حسین، سالک حسین، طارق بشیر چیمہ او ر دیگر رہنماں نے ان کا خیر مقدم کیا۔وزیر اعظم اور چوہدری برادران کی ملاقات تقریبا نصف گھنٹہ جاری رہی، وزیر اعظم نے چوہدری شجاعت کی مزاج پرسی کی اور ملاقات کے بعد واپس روانہ ہوگئے۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان آج لاہور پہنچے تھے جہاں انہوں نے وزیراعلی پنجاب سے بھی ملاقات کی ہے اور انہیں صوبے کے سیاسی اورانتظامی امور پربریفنگ دی گئی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close