کراچی (این این آئی) جناح اسپتال میں کورونا مریضوں کے لیے 50بستروں کی گنجائش باقی رہ گئی جبکہ سول اسپتال میں بھی کورونا مریضوں کے داخلے کی شرح 27 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے جناح اسپتال میں کورونا مریضوں کے لیے 50بستروں کی گنجائش باقی رہ گئی ، انتظامیہ کا کہنا
ہے کہ گزشتہ روز جناح اسپتال میں 7 مریض داخل کیے گئے اور مجموعی طور پر 48 مریض زیر علاج ہیں۔جناح اسپتال کے ایم ایس نے بتایا کہ لیاری جنرل اسپتال میں 28 بیڈ بسترخالی ہیں ، جبکہ ٹراما سینٹر میں 7 مریض زیر علاج اور18بسترخالی ، التمش اسپتال میں 17 بسترخالی اور 3 مریض زیر علاج ہیں۔ترجمان کے مطابق ایکسپو سینٹر میں کل 74 مریض داخل ہیں ، ضیاالدین اسپتال میں 17 بسترخالی اور 18 مریض زیر علاج ، سندھ انفیکشنز ڈیزیز اسپتال نیپا میں 44 مریض زیر علاج اور انڈس اسپتال میں 3مریض آئی سی یو اور 12 ایچ ڈی یو میں زیر علاج ہیں۔اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی میں 13 بستر بھی مریضوں سے بھر چکے ہیں۔دوسری جانب سول اسپتال میں کورونامریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ، ایم ایس سول اسپتال نور محمد سومرو کا کہنا ہے کہ کورونا مریضوں کے داخلے کی شرح27 فیصدتک پہنچ گئی، اموات زیادہ ہو رہی ہیں، صورتحال یہی رہی تو سنبھالنا مشکل ہوسکتا ہے۔نورمحمدسومرو نے کہا کہ کوروناکی دوسری لہر کے باعث محکمہ صحت فرنٹ لائن پر کام کررہا ہے جبکہ عوام کی جانب سیغیرذمہ داری کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں