بچوں کی خوشی زیادہ دیر نہ رہی، صوبائی وزیر کا طلباء کے لیے نیا اعلان

پشاور(پی این آئی)بچوںکی خوشی زیادہ دیر نہ رہی، صوبائی وزیر کا طلباء کے لیے نیا اعلان۔وزیر تعلیم خیبرپختونخوا شہرام ترکئی کا کہنا ہے کہ خیبرپخونخوا میں دور دراز علاقوں کے بچے ہفتے میں ایک روز سکول آئیں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم خیبرپختونخوا شہرام ترکئی کا کہنا ہے کہ بچوں اور اساتذہ کا

تحفظ اولین ترجیح ہے۔ہفتے میں ایک کلاس کے بچے اسکول آئیں گے۔انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کے فیصلوں پر عمل درآمد کریں گے۔کسی ادارے کو کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی نہیں کرنے دیں گے۔انہوں نے کہا دور دراز علاقوں کے بچے ہفتے میں ایک روز سکول آئیں گے۔والدین کو سرگرمیوں سے آگاہ کیا جائے گا۔دوسری جانب وفاقی وزیر شفقت محمود کا کہنا ہے کہ ابھی کورونا کا گراف اوپر جارہا ہے، جیسے ہی کورونا کا گراف نیچے جانے لگے گا ہم جنوری میں تعلیمی ادارے دوبارہ کھول دیں گے۔25 دسمبر کو سردیوں کی چھٹیاں شروع ہوجائیں گی۔وزیرتعلیم سند ھ نے پرائمری سکول بند کرنے کی تجویز دی تھی۔ اجلاس میں تجاویز مختلف آئیں لیکن فیصلہ متفقہ کیا ہے۔ہم سب صوبوں نے کورونا وباء کے دوران بڑے فیصلے کیے ہیں، سکول بند کیے، پھر سکول کھولے ، 40لاکھ بچوں کو پروموٹ کیا، اسی طرح مارچ والے امتحانات کو آگے لے جائیں گے، تعلیمی سال کو اگست تک لے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو چاہیے کہ جلسے منسوخ کریں، پہلے خود کہتے تھے کہ لاک ڈاؤن کیا جائے ، لیکن وزیر اعظم نے بڑے فیصلے کیے، اب اپوزیشن بالکل الٹ چل رہی ہے۔ابھی مزید فیصلے کریں گے ، مارکیٹیں بند کرنے کابھی ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا۔سردیاں جب سے شروع ہوئی ہیں، دوسری لہر دنیا بھر میں آئی ہے، ہمیں جلسوں سے فرق نہیں پڑتا، لوگوں کی صحت کا خیال رکھیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close