شہبازشریف اور حمزہ کی جمعے کو پیرول پر رہائی کا امکان، ایئرپورٹ تک رسائی مانگ لی، ن لیگ کی درخواست پر ضلعی انتظامیہ نے وقت مانگ لیا

لاہور(پی این آئی)شہبازشریف اور حمزہ کی جمعے کو پیرول پر رہائی کا امکان،ایئرپورٹ تک رسائی مانگ لی،ن لیگ کی درخواست پر ضلعی انتظامیہ نے وقت مانگ لیا،سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو جمعہ کو پیرول پر رہا کیے جانے کا امکان ہے ، مسلم لیگ ن نے ماڈل ٹاوَن اور

رائیونڈ کے بعد ایئر پورٹ تک رسائی کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ضلعی انتظامیہ نے مسلم لیگ ن کو شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پرول پر رہائی سے متعلق آگاہ کردیا ہے ، جس پر ن لیگ نے ان کی ماڈل ٹاوَن اور رائیونڈ کے بعد ایئر پورٹ تک رسائی مانگ لی ، اس سلسلے میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز ایئرپورٹ سے میت وصول کرنا چاہتے ہیں اس لیے ضروری ہے کہ انہیں ایئرپورٹ تک بھی رسائی دی جائے۔ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے ن لیگ کی درخواست پر اجازت کے لیے وقت مانگ لیا۔اس سے پہلے پنجاب کابینہ نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کی 5 روز کیلئے پیرول پر رہائی کی منظور ی دے دی ، محکمہ داخلہ نے تھروسرکولیشن کابینہ سے منظوری لی، مسلم لیگ ن نے پیرول پر دوہفتے کی رہائی کیلئے درخواست دی تھی ، ن لیگ کی قیادت نے پارٹی صدر میاں شہبازشریف اور اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی پیرول پردوہفتے رہائی کیلئے درخواست دی تھی جس پر دونوں کی پیرول پر رہائی بیگم شمیم اختر کے انتقال پر دی جارہی ہے۔محکمہ داخلہ پنجاب نے اس حوالے سے واضح کیا تھا کہ وہ صرف 12گھنٹے کیلئے رہائی دے سکتا ہے، اس سے زیادہ پیرول پر رہائی دینے کااختیار وزیراعلیٰ پنجاب کے پاس ہے جس پر محکمہ داخلہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ایک سرکولیشن بھیجا، وزیراعلیٰ نے سمری پنجاب کابینہ کو بھجوائی، تاہم پنجاب کابینہ نے وزیراعلیٰ کی سمری پر فیصلہ کرتے ہوئے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی 5 روز کیلئے پیرول پر رہائی کی منظور ی دے دی ، پیرول پر رہائی کا عمل میت پاکستان پہنچنے پر شروع ہوجائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close