انٹرویو سنا تو شکر کیا کہ میں غدار ہوں سینئیر صحافی و تجزیہ کار کی ساتھی اینکر مبشر لقمان پر تنقید

لاہور(پی این آئی)انٹرویو سنا تو شکر کیا کہ میں غدار ہوں،سینئیر صحافی و تجزیہ کار کی ساتھی اینکر مبشر لقمان پر تنقید۔ سینئیر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے ساتھی اینکر مبشر لقمان پر تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں سینئیر صحافی و تجزیہ کار حامد میر

نے مبشر لقمان کے اسرائیلی ٹی وی کو دئے گئے انٹرویو کا ویڈیو کلپ شئیر کیا اور اور انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مبشر لقمان نے بہت کھل کر اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کی حمائت کی ہے ہم جیسے لوگوں کے لئے تو یہ سوچنا بھی مشکل ہے کیونکہ ہمیں اقبال اور فیض نے یہ سمجھایا کہ پہلے فلسطین پھر کچھ اور ، اسی لئے مبشر لقمان مجھے اور جیو کو غدار کہتے رہےانکا یہ انٹرویو سنا تو شکر کیا کہ میں غدار ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close