اسلام آباد(پی این آئی)ایک ٹکا نہیں لوں گا، اپنی گاڑی پر جایا کروں گا۔ چئیرمین پی ٹی وی نعیم بخاری نے واضح اعلان کر دیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینئیر رہنما نعیم بخاری نے بطور چئیرمین پی ٹی وی تنخواہ ، گاڑی اور دیگر مراعات نہ لینے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق نعیم بخاری نے صحافیوں سے غیر
رسمی گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی وی کے حوالے سے کہا کہ یہ ذہن میں رکھیں کہ وقت کے ساتھ ساتھ لوگوں کا مزاج بدل جاتا ہے۔آپ کو لوگوں کے مزاج کے ساتھ ، اُن کے مطابق چلنا پڑتا ہے، اُس میں فضولیات کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ لیکن آپ کے آرکائیو ہیں میں دیکھنا چاہتا ہوں ، ہمیں سارے ڈرامے دوبارہ دکھائیں۔ دیکھنا یہ ہے کہ کس حد تک یہ آئیڈیا چلتا ہے۔ ہم پی ٹی وی ورلڈ چلاتے ہیں جہاں انگریزی بولی جاتی ہے۔ سابق چئیرمین پی ٹی وی کو یونین کی جانب سے مزاحمت کا سامنا کرنے سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر یونین چاہے گی کہ میں نہ آؤں تو میں کہوں گا کہ الحمدلللہ! میں نہیں آتا، میں واپس دفتر جا رہا ہوں۔میں آپ کے لیے آیا ہوں تاکہ آپ کی تنخواہ بڑھے ، اور تنخواہ تب بڑھے گی جب آپ کام کریں گے۔ نعیم بخاری نے کہا کہ میں ایک ٹکا نہیں لوں گا، نہ گاڑی لوں گا ، اپنی گاڑی پر جایا کروں گا۔ میں نے اپنے دفتر میں کہا ہے کہ مجھے کافی کے 500 پیکٹس دے دیں، جیسے ہم نے گن کلب سے دو سال میں ایک ٹکا نہیں لیا، یہاں سے بھی ایک پیسہ بھی نہیں لیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں