کورونا پھیلنے کا خدشہ، ہم سندھ میں نہیں پنجاب میں جلسے کر رہےہیں، یعنی پنجابی مرے تو مرے، نفیسہ شاہ کا حیران کن بیان

اسلا م آباد(پی این آئی)کورونا پھیلنے کا خدشہ، ہم سندھ میں نہیں پنجاب میں جلسے کر رہے ہیں،یعنی پنجابی مرے تو مرے، نفیسہ شاہ کا حیران کن بیان،پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ کے حالیہ بیان نے سب کو حیرت میں مبتلا کر دیا۔ایک پروگرام کے دوران وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی عثمان ڈار

اپوزیشن پر کورونا کے دوران جلسے کرنے کی وجہ سے تنقید کر رہے تھے۔عثمان ڈار نے کہا کہ میں پیپلز پارٹی پر حیران ہوں جو کورونا کے دوران جلسے کر رہی ہے۔ان کی سندھ میں حکومت ہے اور سندھ حکومت پر پانچ کروڑ لوگوں کی ذمہ داری ہے۔کچھ خدا کا خوف کریں اور جلسے نہ کریں۔جس پر نفیسہ شاہ کہتی ہے کہ ’سندھ میں جلسہ نہیں ہو رہا‘،نفیسہ شاہ کے اس بیان نے پروگرام میں موجود شخصیات کو حیران کر دیا۔کیونکہ ان کے بیان سے یہ تاثر پیدا ہوا کہ گویا پیپلز پارٹی سندھ میں لوگوں کی پرواہ کرتی ہے لیکن پنجاب میں جلسے کر رہی ہے کیونکہ یہاں پی ٹی آئی کی حکومت ہے۔پروگرام اینکر کاشف عباسی نے نفیسہ شاہ کے بیان پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیا دلیل ہے کہ ہم اپنے صوبے میں تھوڑی جلسے کر رہے ہیں۔جلسے تو پنجاب میں ہو رہے ہیں تو پنجابی مرے گا سندھی تھوڑی مرے گا اس سے۔نفیسہ شاہ کا یہ بیان سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو چکا ہے اور ان پر پی ٹی آئی سپورٹرز کی جانب سے خاص طور پر تنقید کی جا رہی ہے۔صارفین کا کہنا ہے کہ نفیسہ شاہ کے اس بیان سے ایک بات تو واضح ہوگئی کہ اپوزیشن جان بوجھ کر چارہی کہ پی ٹی آئی حکومت والے صوبوں میں کورونا پھیلے۔۔واضح رہے کہ بق اپوزیشن کورونا کی صورتحال میں بھی جلسے جلوس کرنے پر بضد ہے جب کہ حکومت وبائی صورتحال میں جلسے کرنے کی اجازت نہیں دے رہی۔پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کارکنان سے کہا ہے کہ وہ 30 نومبر کو منعقد ہونے والے جلسہ عام میں شرکت کو یقینی بنائیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں