تازہ ترین اعدادوشمارکے مطابق پاکستان میں چارماہ بعد ایک روز میں ریکارڈ کیسز رپورٹ

اسلام آباد(پی این آئی) تازہ ترین اعدادوشمارکے مطابق پاکستان میں چارماہ بعد ایک روز میں ریکارڈ کیسز رپورٹ۔کورونا وائرس سے 59 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 7 ہزار 803 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسزکی تعداد 3 لاکھ 82 ہزار 892 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن

سینٹرکے تازہ ترین اعدادوشمارکے مطابق پاکستان میں چارماہ بعد ایک روز میں ریکارڈ 3 ہزار9 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 15 ہزار 786، سندھ میں ایک لاکھ 66 ہزار 33، خیبر پختونخوا میں 45 ہزار 314، بلوچستان میں 16 ہزار 891، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 573، اسلام آباد میں 27 ہزار 979 جبکہ آزاد کشمیر میں 6 ہزار 316 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 52 لاکھ 97 ہزار 703 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41 ہزار 583 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 32 ہزار 974 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 867 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 59 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 7 ہزار 803 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 904، سندھ میں 2 ہزار 858، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 339، اسلام آباد میں 291، بلوچستان میں 164، گلگت بلتستان میں 96 اور آزاد کشمیر میں 151 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں