پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت کو خطرات لاحق ن لیگ ، پی پی اور ق لیگ متحرک

اسلام آباد (پی این آئی)پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت کو خطرات لاحق،ن لیگ ، پی پی اور ق لیگ متحرک۔ پاکستان مسلم لیگ ن ،پیپلز پارٹی اور ق لیگ پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت ختم کرنے کے لیے سرگرم ہیں اور چوہدری برادران کا نواز شریف کو فون بھی اسی کھیل کا حصہ ہے۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز سابق

وزیراعظم نواز شریف اور چوہدری شجاعت حسین کے مابین ٹیلیفونک رابطہ ہوا تھا۔اسی پر تجزیہ پیش کرتے ہوئے سینئر صحافی طاہر ملک کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی الیکشن کے بجائے ان ہاؤس تبدیلی کو ترجیح دیتی ہے جس کی بڑی وجی پیپلز پارٹی کی سندھ میں حکومت ہے۔اور انہیں نئے الیکشن سے حکومت ختم ہونے کا خدشہ ہے۔طاہر ملک نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے ق لیگ کو ان ہاؤس تبدیلی پر قائل کیا ہے جس کے بعد پنجاب میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار پر پریشر ڈالا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close