اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہاہےکہ پی آئی اے سےجن لوگوں کو نکال رہےہیں ان کو مطمئن کرینگے، ڈی جی سول ایوی ایشن کے حوالے سے عدالت کاحکم ہےتعیناتی کر دیں گے،فرانزک انکوائری ہوئی 262 پائلٹس کے لائنسس مشکوک پائے گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق میڈیا سے
گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہاکہ پی آئی اے سے جن لوگوں کو نکال رہے ہیں انکو مطمئن کریں گے، ڈی جی سول ایوی ایشن کے حوالے سے عدالت کا حکم ہے تعیناتی کر دیں گے،فرانزک انکوائری ہوئی 262 پائلٹس کے لائنسس مشکوک پائے گئے،یہی میں نے فلور آف دی ہاوس اور مختلف پریس کانفرنسز میں کہا،یہی میں نے ٹاک شوز میں بھی کہا،اس حوالے سے کوئی بھی غلط انفارمیشن نہیں دی گئی۔ غلام سرور نے کہاکہ مشکوک لائسنس رکھنے والے پائلٹس کی انکوائری بھی ہوئی اور انہیں سنا بھی گیا، جو لوگ درست ثابت ہوئے انہیں کلیئرنس سرٹیفکیٹ بھی جاری کر دئے گئے،82 پائلٹس ملوث پائے گئے جس پر ان کے خلاف ایکشن لیا گیا،جو بھی کیا قومی مفاد میں کیا کچھ بھی غلط نہیں ہوا، ڈی جی سول ایوی ایشن کے لیے چھ سو امیدواروں میں اپلائی کیا، اٹھارہ امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا گیا وہ بھی مطلوبہ میعار پر پورے نہیں اترے۔انہوں نے کہاکہ پی آئی اے میں سیاسی بنیادوں پر بھرتیاں کی گئیں،سات ہزار لوگوں کی ضرورت ہے جبکہ ہمارے پاس 14 ہزار ملازمین ہیں، سات ہزار کو وی ایس ایس سکیم کے تحت فارغ کرنا ہے،نکالے جانے والے تمام ملازمین کو مطمئن کریں گے، جو ابتدائی رپورٹ پارلیمنٹ میں دی اس پرآج بھی قائم ہوں اوراس رپورٹ پر آج بھی من وعن کھڑا ہوں، جو کہتا ہے رپورٹ غلط ہے اور جس نے یہ رپورٹ بھیجی انکے خلاف ایکشن ہونا چاہیے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں