اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان نے کورونا پر سروے کا دوسرا دور کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا ہے،سات فیصد لوگوں کا کورونا میں مبتلا ہونے کا انکشاف ۔وزارت صحت کے مطابق ہیلتھ سروسز اکیڈمی نے عالمیا دارہ صحت کے تعاون سے متعدد شراکت داروں کے ساتھ مل سروے کا نفاذ کیا، ملک بھر میں ایس او پیز کو
اپنانا بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ضروری ہے،پاکستان عالمی سطح پر مشق مکمل کرنے والے چند ممالک میں شامل ہو گیا ہے، دس منتخب اضلاع میں اکتوبر کے آخر میں سروے کا دوسرا مرحلہ ہوا،منتخب افراد کے خون کے نمونوں میں اینٹی باڈیز کی جانچ کی گئی۔وزارت صحت کے مطابق سروے میں 7 فیصد لوگوں کا کورونا میں مبتلا ہونے کا انکشاف ہوا ہے، دیہی علاقوں میں کورونا کا پھیلاؤ اب بھی زیادہ ہے۔وزارت صحت کے مطابق ایس او پیز پہ عمل در آمداور حساس افراد کا وائرس کی بروقت تشخیص کو یقینی بنایا گیا، حکومت پاکستان کورونا کی صورت حال پر بہت قریب سے نظر رکھے ہوئے ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں