ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے بڑا اقدام اٹھا لیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی)جماعتِ اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے حوالے سے فوری اقدامات کرنے کے لیے حکومت کی توجہ مبذول کرانے کی قراردادسینیٹ سیکریٹریٹ میں جمع کرا دی۔تفصیلات کے مطابق سینیٹر سراج الحق کی جانب سے ایوان بالا میں جمع کرائی جانے والی

قرارداد میں حکومت کی توجہ ایک مظلوم،بے بس اور کمزور پاکستانی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے حوالہ سے مسلسل تاخیر کی جانب مبذول کرائی گئی ہے جو کہ امریکہ میں قید موت وزندگی کی کشمکش میں اس انتظار میں ہے کہ کوئی اس کی رہائی کے لیے اقدامات کرے۔قرارداد میں حکومت کی توجہ سینیٹ آف پاکستان کی قرارداد نمبر 399 مورخہ 15 نومبر 2018ء کی طرف بھی مبذول کرائی گئی جو متفقہ طور پر منظور کی گئی تھی اور جس میں سفارش کی گئی تھی کہ ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لیے حکومت ٹھوس اقدامات اٹھائے۔قرارداد میں حکومت کی توجہ مورخہ 21اگست 2008 قومی اسمبلی سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے منظور شدہ متفقہ قراردادکی طرف بھی مبذول کرائی گئی ہے۔قرارداد میں حکومت کی توجہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے اقتدار میں آنے سے پہلے اس وعدہ کی طرف مبذول کرائی گئی ہے جو کہ انہوں نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے حوالہ سے پوری قوم سے کیا تھا۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان اس امر پر زور دیتے ہوئے سفارش کرتا ہے کہ وفاقی حکومت بلا تاخیر تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکہ سے پاکستان واپسی کے لیے اقدامات کرے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close