نواز شریف کی والدہ کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ مل گیا، لندن میں کس دن نمازِ جنازہ ادا کی جائیگی ؟میت پاکستان کب پہنچے گی؟ تفصیلات آگئیں

لندن (پی این آئی) مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی والدہ کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ مل گیا ہے۔لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے بتایا کہ نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ مل گیا ہے جس کے بعد جمعرات کو لندن میں ان کی نماز جنازہ ادا کیے

جانے کا امکان ہے۔انہوں نے بتایا کہ لندن میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد بیگم شمیم اختر کی میت کو جمعہ کے روز لندن سے پاکستان روانہ کیا جائے گا ۔ میت کے ہفتہ کے روز تک پاکستان پہنچنے کا امکان ہے۔اسحاق ڈار نے بتایا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف والدہ کے انتقال کے باعث شدت غم سے نڈھال ہیں، ان کے گردے میں بھی بہت زیادہ تکلیف ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close