کاروباری مراکز کب سے کب تک کھولے جائیں گے؟ اوقات کار جاری کر دیے

کراچی(پی این آئی)کاروباری مراکز کب سے کب تک کھولے جائیں گے؟ اوقات کار جاری کر دیے، سندھ میں کاروباری مراکز صبح 6 سے شام 6 تک کھلےرہیں گے۔ سندھ حکومت نے سرکاری اور نجی دفاتر میں 50 فیصد کم اسٹاف رکھنے کا حکم جاری کردیا۔سندھ میں کورونا سے متعلق نئی احتیاطی تدابیر کا نوٹیفکیشن

جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق آدھے ملازمین روٹیشن کے تحت گھر سے کام کرینگے۔ سینما، مزارات اور جم بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق انڈور شادیوں پر پابندی عائد ہو گی جبکہ شادی ہالوں میں صرف 200 مہمانوں تک کی اجازت دی گئی ہے اور کھانا پیکٹس میں فراہم کرنا ہوگا۔ تقریب رات 9 بجے تک ختم کرنا ہوگی۔ادھر پنجاب کے دفاتر میں حاضری 50 فیصد کم کرنے کا نوٹیفکیشن کردیا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کورونا وائرس کی دوسری لہر میں خطرناک اضافے کے بعد 26 نومبر سے 24 دسمبر تک تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ 25 دسمبر سے 10 جنوری تک تمام تعلیمی اداروں میں سردیوں کی مکمل تعطیلات ہوں گی۔شفقت محمود نے کہا کہ صورت حال دیکھ کر 11 جنوری سے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا، آج قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں تعلیمی ادارے بند کرنے کی حتمی منظوری دی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close