اپوزیشن کے جلسوں میں دو ہزار لوگ آتے ہیں، تو اتنے کم افراد سے کورونا کیوں پھیلے گا، ن لیگی لیڈر

اسلام آباد (پی این آئی)اپوزیشن کے جلسوں میں دو ہزار لوگ آتے ہیں، تو اتنے کم افراد سے کورونا کیوں پھیلے گا، ن لیگی لیڈر، مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت بیٹھی رہی تو ملک کے لیے خطرات مزید سنگین ہوجائیں گے۔نجی ٹی وی نیوز کے پروگرام میں بات چیت میں (ن) لیگی

رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت کہتی ہے کہ اپوزیشن کے جلسوں میں دو ہزار لوگ آتے ہیں.احسن اقبال نے کہا کہ اگر حکومت کی بات مان لی جائے تو اتنے کم افراد سے کورونا کیوں پھیلے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتوں کے لیے ریاستی وسائل کا مقابلہ ناممکن ہوتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close