اسلام آباد(پی این آئی)صدرپرائیویٹ سکولزایسوسی ایشن کاشف مرزانے کہاہے کہ تعلیمی اداروں میں ایس او پیز پر عمل درآمد کیاجا رہا تھا،کورونا پھیلانہیں پھیلایاگیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے صدرکاشف مرزا نے سکول بند کرنے کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ رواں سا ل تعلیم
کا بہت نقصان ہوا ہے،پہلے بھی ملک میں بڑی تعداد میںبچے سکولز سے باہر تھے ،87فیصد والدین بچوں کوسکولز بھیجنے کے خواہاں تھے،انہوں نے کہاکہ تعلیمی اداروں میں ایس او پیز پر عمل درآمد کیاجارہا تھا،کورونا پھیلانہیں پھیلایاگیا ہے،وفاقی وزرا کہہ چکے تھے کہ تعلیمی اداروں میں ایس او پیز پربہترین عمل درآمد ہواہے،حکومت کو اندازہ نہیں بچے لیبر کی طرف جارہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں