توہین عدالت کی کارروائی، عدالت وزیراعظم عمران خان کیخلاف ایکشن میں آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان اور سیکریٹری کابینہ ڈویژن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلیے مقرر کردی گئی ، جسٹس عامر فاروق یکم دسمبر کو توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کریں گے۔ایک شہری حافظ احتشام کی طرف سے دائر درخواست پر جسٹس محسن اختر کیانی نے سماعت سے

معذرت کرلی تھی جس کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے سماعت کے لیے نیا بینچ تشکیل دے دیا۔درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ عدالت نے فرانس سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا معاملہ کابینہ کے سامنے رکھنے کا حکم دیا تھا، لیکن معاملہ کابینہ میں پیش نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی ، فاضل عدالت وزیراعظم اور سیکریٹری کابینہ کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close