پی ٹی آئی رہنما نے لاک ڈائون کومسترد کر دیا

کراچی (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا کہ سندھ حکومت عوام دشمن حکومت ہے۔شہر میں لاک ڈاون کے نام پر مزاق کیا جارہا ہے اور عوام کی زندگیوں سے کھیلا جارہا ہے۔ہم کراچی میں نافذ کاغزی لاک ڈاون کو مسترد کرتے ہیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار

انصاف ہاوس سے جاری بیان میں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ شہر کراچی کے 4 اضلاع میں اسمارٹ جبکہ 2 اضلاع میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون نافذ ہے۔مگر ان علاقوں میں کاروباری سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں۔سندھ پولیس ان علاقوں میں لاک ڈاون کے نفاز میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ سندھ کے وزراء یومیہ پریس کانفرنس کرنے میں مشغول ہیں۔پوائنٹ اسکورنگ کی جارہی ہے جبکہ یہ نہیں بتایا جارہا ہے کہ اسپتالوں میں جگہ کم پڑنا شروع ہوگئی ہے۔شہر میں کرونا تشویشناک حد تک پھیل چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان حالات میں بھی اپوزیشن کو اپنی سیاست چمکانے کی پڑی ہے۔پی ڈی ایم کے جلسوں کے نام پر ہزاروں لوگوں میں کرونا پھیلایا جارہا ہے جو کہ انکے عوام دشمن ہونے کا ثبوت ہے۔پشاور میں شو فلاپ ہونے کے بعد اپوزیشن جماعتیں ہوش کے ناخن لیں۔ جلسے جلوسوں سے حکومت کہیں نہیں جانے والی ۔ موجودہ حالات میں جلسے اور جلوسوں سے صرف عام عوام کو نقصان ہورہا ہے۔کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باوجود اپوزیشن قیادت کی ہٹ دھرمی ختم نہیں ہو رہی۔ اس کرپٹ ٹولے کو عوام کے نقصان سے کوئی سروکار نہیں انہیں صرف اپنی کرپشن بچانے سے مطلب ہے۔جہاں ایک طرف پوری دنیا اس مہلک بیماری سے بچنے کے لئے اقدامات کررہی ہے تو دوسری طرف یہاں اپوزیشن نے تماشالگایا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کراچی میں لاک ڈاون پر مکمل عملدرآمد کروائے تاک شہریوں کو قیمتی جانوں کا تحفظ ممکن ہوسکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close