اسلام آباد،مزید 2 تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز رپورٹ، سیل کر نے کیلئے مراسلہ جاری کر دیا گیا

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مزید 2 تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق اسلام آباد ماڈل کالج فارگرلز جی نائن ٹو میں 2 اور اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز اسٹاف کالونی جی فائیو میں 2 کیسز رپورٹ ہوئے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد نے کورونا

کیسز رپورٹ ہونے والے تعلیمی اداروں کو سیل کرنے کے مراسلے جاری کردیے ہیں۔خیال رہے کہ اسلام آباد میں کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہونے پر 151 تعلیمی اداروں کو کیا جاچکا ہے۔اس سے قبل وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں تعلیمی ادارے ایک مہینہ بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close