حکومت نے کروناویکسین کی ایڈوانس بکنگ کو حتمی شکل دینے کے لیے عالمی اداروں سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (این این آئی)حکومت نے متوقع کروناویکسین کی ایڈوانس بکنگ کو حتمی شکل دینے کے لیے عالمی اداروں سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کرلیا تاکہ فنڈز حاصل کیے جاسکیں۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ حکومت کروناویکسین کی فنڈنگ کے لیے ورلڈبینک سے رابطہ کرے گی، حکومت فنڈنگ کے لیے

ایشیائی ترقیاتی بینک اور یونیسیف سے بھی بات چیت کرے گی۔ذرائع نے بتایا کہ عالمی اداروں سے فنڈز کے حصول کے لیے رابطے وزارت صحت کرے گی، وزارت صحت عالمی اداروں سے رابطے اکنامک افیئرز ڈویژن کے ذریعے کرے گی۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ عالمی اداروں سے آسان شرائط پر قرض اور امداد پر بات چیت ہوگی، وزارت صحت نے ویکسین خریداری پر مربوط پلان کی تیاری کا آغاز کردیا۔یاد رہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) ویکسین کی بکنگ کے لیے 150 ملین ڈالرز کی منظوری دے چکی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں