وزیراعظم نے قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا، اہم فیصلے کیے جائیں گے

اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی(این سی سی)کا اجلاس آج منگل کو طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق قومی رابطہ کمیٹی میں ملک بھر میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور اجلاس میں کورونا کی صورتحال پر وزیراعظم کو بریفنگ دی جائے گی۔ذرائع نے بتایا کہ قومی رابطہ کمیٹی

تعلیمی اداروں کی بندش کے فیصلوں کی حتمی منظوری دے گی جبکہ اسمارٹ لاک ڈان سمیت کئی اہم فیصلے متوقع ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)، وزارت صحت و تعلیم کے حکام شریک ہوں گے۔خیال رہے کہ وفاقی وزیر تعلیم و فنی تربیت شفقت محمود کی سربراہی میں آج وزرائے تعلیم کا اجلاس ہوا جس میں ملک اور بالخصوص تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ملک بھر میں 26 نومبر سے 10 جنوری تک تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close