آصف علی زرداری کی طبیعت بگڑگئی، فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا، عدالت میں حاضری مشکوک ہو گئی

کراچی (این این آئی) سابق صدر آصف علی زرداری کو طبیعت بگڑنے پر کراچی کے اسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں 8 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کیس میں عبوری درخواست ضمانت میں آصف زرداری کی جانب سے منگل کو ہونے والی سماعت میں حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کردی

گئی۔ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 11 اکتوبر کو سابق صدر آصف علی زرداری کراچی کے اسپتال سے ڈسچارج ہوئے،طبیعت بگڑنے پر 22 نومبر کو دوبارہ اسپتال داخل کروایا گیا۔آصف زرداری کی طبی بنیادوں پر منگل کو حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کی جائے۔درخواست کے ساتھ آصف علی زرداری کے میڈیکل رپورٹس بھی منسلک کی گئی ہیں۔8 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کیس میں آصف زرداری کی عبوری ضمانت پر سماعت کل ہو گی۔ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی کیس کی سماعت کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close