پنجاب میں بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ، منظوری دیدی گئی ، کس کس کی چھٹی ہونیوالی ہے؟

لاہور(پی این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے کابینہ میں پھر سے ردوبدل کرنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ۔ میڈیا ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ میں کچھ نئے چہرے شامل کیے جانے کا امکان ہے، جبکہ کئی وزراء سے وزارتیں بھی واپس لی جا سکتی ہیں ۔ میڈیا ذرائع کے مطابق بہاولپور سے رکن اسمبلی غزین عباسی، یاور

عباس بخاری،مسرت چیمہ کو کابینہ میں شامل کے جانے کا امکان ہے۔رکن پنجاب اسمبلی یاور عباس بخاری پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ٹو کے چیئرمین بھی ہیں، یاور عباس بخاری حلقہ پی پی 1 اٹک سے منتخب ہوئے تھے، غزین عباسی کا تعلق بہاولپور کے حلقہ پی پی 253 سے ہے۔ راجہ بشارت سے لی گئی وزارتوں سمیت سوشل ویلفیئر اور بیت المال کی وزارتیں بھی دوسرے وزرا کو سونپی جائیں گی جبکہ کابینہ میں کچھ وزرا سے کارکردگی کی بنیاد پر وزارتیں واپس لیے جانے کا بھی امکان ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کابینہ میں تبدیلی کی منظوری دے دی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close