ایف بی آر کا نوٹس ملنے کے بعد جہانگیر ترین کو بڑی خوشخبری مل گئی

لاہور( پی این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے جہانگیر ترین کی شوگر ملز کوآڈٹ کیلئے سلیکٹ کرنے سے متعلق ایف بی آر کی جانب سے بھجوائے گئے نوٹس کومعطل کردیا ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جوادحسن نے جے ڈبلیو ڈی ملز کی درخواست پر سماعت کی ۔

درخواست میں موقف اپنایا گیاکہ شوگر انکوائری کمیشن رپورٹ کی روشنی میں شوگر ملز کے گزشتہ 5 سالوں کا آڈٹ شروع کر دیاگیا ہے، قانون کے مطابق ان لینڈ ریونیو کو شوگر ملز کے گزشتہ سالوں کا آڈٹ کرنے کا اختیار نہیں ،جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کے گزشتہ برسوں کے آڈٹ کے نوٹس کیخلاف کمشنر ان لینڈ ریونیو کے پاس اعتراضات داخل کئے، کمشنر ان لینڈ ریونیو نے موقف سنے بغیر اعتراضات مسترد کر دیئے، کمشنر ان لینڈ ریونیو کا اعتراضات کو مسترد کرنا آئین کے آرٹیکل 4، 10 اے اور 4 کی خلاف ورزی ہے۔استدعا ہے کہ شوگر انکوائری رپورٹ کی روشنی میں ہونے والی کارروائی کو غیر آئینی قرار دے کر کالعدم کیا جائے اورایف بی آر کو شوگر ملز کے خلاف کارروائی سے روکا جائے، حتمی فیصلے تک وفاقی حکومت اور ایف بی آر کے درخواست گزار کے نوٹس معطل کئے جائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں