اسلام آباد(آئی این پی ) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب کرلیا ، جس میں اپوزیشن کی تحریک سے نمٹنے اور کورونا صورتحال پر بھی بات چیت ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس (آج) منگل کو ہوگا، وفاقی کابینہ اجلاس کا 14 نکاتی
ایجنڈاجاری کردیا گیا ہے۔ اجلاس میں ملکی سیاسی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اوراپوزیشن کی تحریک سے نمٹنے اور کورونا صورتحال پر بھی بات چیت ہوگی۔ وفاقی کابینہ اجلاس میں اداروں میں اصلاحات سے متعلق کمیٹی سفارشات کی منظوری دی جائے گی جبکہ پبلک سیکٹرز کیسی اواور ایم ڈیز کی نشستوں پر تعیناتیوں کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اجلاس میں جی 20 ممالک میں قرضوں کی ادائیگی میں توسیع سے متعلق اور بھارتی براڈکاسٹرز کو واجبات کی ادائیگی سے متعلق این او سی کے اجرا پر غور ہوگا۔ گذشتہ کابینہ کے اجلاس میں کورونا سے بچا کی اشیا امپورٹ پر ڈیوٹی اور ٹیکس معافی سمیت کورونا سے بچا، اسمگلنگ روک تھام آرڈیننس میں اختیارات کی فراہمی کی منظوری دی گئی تھی ۔ کابینہ نے پاکستان میڈیکل اتھارٹی کے قیام ، آن لائن ویزا سہولت کو مزید 16 ممالک تک بڑھانے اور اسلام آباد وائلڈلائف مینجمنٹ بورڈ کے چیئرمین کی تقرری کی منظوری بھی دی تھی۔ پریس کونسل پاکستان کے ممبران کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا معاملہ اور پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نوکا معاملہ مخر کردیا گیا تھا۔ اہم پبلک سیکٹرانٹرپرائزیز کے سی ای اوزکی تقرری پربریفنگ کابینہ ایجنڈا میں شامل تھی جبکہ کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 28 اکتوبر اور 4 نومبر کے فیصلوں کی توثیق کردی گئی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں