انصاف میڈیسن کارڈ کا اجراء، کن کن امراض کی دوائیں مفت مل سکیں گی؟

لاہور(پی این آئی)انصاف میڈیسن کارڈ کا اجراء، کن کن امراض کی دوائیں مفت مل سکیں گی؟، وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے صوبہ پنجاب میں انصاف میڈیسن کارڈ کا اجراء کر دیا گیا ہے۔پنجاب میں انصاف میڈیسن کارڈ ہیپاٹائٹس، ایڈز اور ٹی بی کے مریضوں کے لیے جاری کیا گیا ہے، انصاف میڈیسن

کارڈ کے اجراء سے متعلق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کارڈ کے ذریعے ہیپاٹائٹس، ایڈز اور ٹی بی کے مریض مفت دوائیں لے سکیں گے۔عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پہلے مرحلے میں ایڈز کے 9 ہزار 862، ہیپا ٹائٹس کے 23 ہزار 560 اور ٹی بی کے 70 ہزار 47 مریضوں کو مفت دوائیں فراہم کی جائیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ تشخیصی عمل مکمل ہونے پر مریض کوکارڈ جاری کر دیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close