حکومت کو جتنی جلدی ہوسکے گھر بھیج دیں اچھا ہو گا، سابق وزیراعظم کھل کر سامنے آگئے

پشاور (پی این آئی)سابق وزیرِ اعظم اور مسلم لیگ نون کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس ہے لیکن اس کو مینیج کرنا حکومت کا کام ہے۔پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما و سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ابھی تک حکومت کی کورونا وائرس سے متعلق کوئی

پالیسی نہیں ہے، بازار لوگوں سے بھرے ہیں اور لوگ بسوں میں سفر کر رہے ہیں۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ یہ کہنا کہ جلسہ نہ کریں مناسب بات نہیں، اپوزیشن جماعتیں ایک پیج پر ہیں، سب آئین کی حکمرانی چاہتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو جتنی جلدی ہوسکے گھر بھیج دیں اچھا ہو گا، حکومت سے 2 سال میں کوئی کام نہیں ہوسکا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close