نواز شریف کی والدہ کی میت کو سرد خانے منتقل کردیا گیا، سابق وزیراعظم پاکستان واپس آئیں گے یا نہیں؟ فیصلہ ہو گیا

لندن (پی این آئی) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی والدہ کی میت کو سرد خانے منتقل کردیا گیا ہے۔بیگم شمیم اختر کی میت کو لندن کے سرد خانے منتقل کردیا گیا ہے۔ پاکستان آنے کیلئے قانونی کارروائی میں 2 سے 3 روز لگ سکتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی میت سرد خانے منتقل کی گئی ہے۔دوسری جانب ذرائع نے

روزنامہ پاکستان کو بتایا کہ نواز شریف، ان کے صاحبزادوں اور اسحاق ڈار کے پاکستان واپسی کے کوئی امکانات نہیں ہیں۔ ان کی واپسی کے حوالے سے قیاس آرائیاں غلط ہیں۔خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ذاتی معالج نے بھی انہیں سفر کرنے سے منع کیا ہے۔ اس سے پہلے مریم نواز بھی کہہ چکی ہیں کہ انہوں نے میاں نواز شریف سے درخواست کی ہے کہ وہ پاکستان واپس نہ آئیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close