پاکستان کا وہ شہرجہاں پانی کے لیے بورنگ کے دوران گیس دریافت ہو گئی

اسلام آباد (پی این آئی )رحیم یار خان کے علاقے کوٹ کرم خان میں پانی کے لیے بورنگ کے دوران گیس دریافت ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق اہل علاقہ کی جانب سے پانی کی بورنگ کے دوران گیس دریافت ہونے کے دعوے کے بعد ضلعی انتظامیہ اور گیس حکام دوڑے چلے آئے۔ضلعی انتظامیہ اور گیس حکام کا کہنا ہے

کہ یہ زیر زمین گیس پائپ لائن کی لیکج نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گیس کیسے نکلی؟ یہ گیس کا ذخیرہ ہے یا نہیں ٹیم چیک کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں