سکھر(پی این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن سندھ کے صدرسیدشاہ محمد شاہ نےکہاہےکہ ن لیگ کےقائدمیاں نواز شریف، شہباز شریف کی والدہ کےانتقال کے باعث سندھ میں ن لیگ کی تمام تر سیاسی و غیر سیاسی سرگرمیاں معطل رہیں گی،حکومت میں اگرتھوڑی بہت بھی انسانیت باقی ہےتونواز شریف کے ملک آنے پر روکاٹیں نہ
ڈالے، موجودہ حکومت کنٹینر کورونا حکومت ہے، جس نے ملک کو ہر سطح پر تباہ کر رکھا ہے اور کنٹینر کرونا حکومت سے بچنے کیلئے اسے گھر بھیجنا بے حد ضروری ہو گیا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن سندھ کے صدر سید شاہ محمد شاہ نے کہا کہ عوام جتنی جلدی کنٹینر کورونا حکومت سے جان چھڑائے گی اتنا ہی نقصان سے بچ سکتی ہے، پی ڈی ایم کے جلسوں کی بڑھتی ہوئی مقبولیت دیکھ کرحکومت جلسوں میں کرونا کی افواہیں پھیلا کر سیاسی کارکنان پر جھوٹے مقدمات درج کئے جا رہے ہیں، پی ڈی ایم کے کامیاب جلسے دیکھ کرعمران خان کی نااہل حکومت اور اسکے وزراء کے آنکھیں کھل گئی ہیں، موجودہ ملکی حالات میں عمران حکومت عوام کو مزید بے وقوف نہیں بنا سکتی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قائدین کی والدہ ماجدہ کی تدفین کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائیگا،حکومت کو چاہئے کہ وہ شریف خاندان سمیت دیگر مرکزی و صوبائی قائدین کو تدفین میں شامل ہونے کی اجازت دی جائے اور انکے خلاف درج جھوٹے مقدمات خارج کئے جائیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں