اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ آج پیر کو تعلیمی اداروں سے متعلق اہم فیصلوں کا اعلان کیا جائے گا۔اتوار کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پیر کو بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس ہو گا جس میں تعلیمی اداروں سے متعلق فیصلے کئے
جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ تمام فیصلوں کا اعلان آج دن 1230بجے ایک پریس کانفرنس میں کیا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر وفاقی وزارت تعلیم نے تعلیمی اداروں سے متعلق متعدد تجاویز صوبوں کو بھجوائی تھیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں