آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

راولپنڈی(آئی این پی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سابق وزیر اعظم نوازشریف اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی والدہ کے انتقال پر تعزیت اور رنج کا اظہار کیا ہے۔آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف نے بیگم شمیم اختر کے انتقال پر دلی تعزیت کی اور ان کے بلند درجات کیلئے دعا کی۔آرمی

چیف کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی مرحومہ کے درجات بلند کرے۔واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ شمیم اختر اتوار کو لندن میں انتقال کر گئیں ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close