بیگم شمیم کس بیماری میں مبتلا تھیں اور گزشتہ رات ہی ڈاکٹرز نے ان کی صحت سے متعلق کیا بتا دیا تھا؟ افسوسناک انکشاف سامنے آگیا

لندن (پی این آئی ) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی والدہ کافی عرصے سے علیل تھیں۔معروف اردو نیوز ویب سائٹ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے بتایا کہ نواز شریف کی والدہ کافی عرصے سے علیل تھیں لیکن کچھ دنوں سے وہ بہت زیادہ بیمار اور کمزور ہوگئی تھیں۔ کل رات ڈاکٹرز

نے بتایا کہ ان کا ایک پھیپھڑا ٹھیک سے کام نہیں کر رہا۔انہوں نے کہا کہ میاں صاحب کیلئے بہت ہی تکلیف کا مقام ہے، ان کے والد صاحب کی سعودی عرب، بیوی اور والدہ کا یہاں انتقال ہوا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close